مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ زَمَنِ الْعَقِيقَةِ وَقَضَائِهَا . باب: عقیقہ کا زمانہ ( یعنی وقت )
حدیث نمبر: 6202
عَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْعَقِيقَةُ [ تُذْبَحُ ] لِسَبْعٍ ، أَوْ أَرْبَعَ عَشْرَةَ ، أَوْ إِحْدَى وَعِشْرِينَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِكَثْرَةِ غَلَطِهِ وَوَهْمِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” عقیقہ ( کا جانور ) ساتویں دن ذبح کیا جائے یا چودھویں دن کیا جائے یا اکیسویں دن کیا جائے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ اپنی غلطیوں اور وہم کی کثرت کی وجہ سے ضعیف ہے ۔