حدیث نمبر: 6190
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الْيَهُودَ تَعِقُّ عَنِ الْغُلَامِ كَبْشًا ، وَلَا تَعِقُّ عَنِ الْجَارِيَةِ أَوْ تَذْبَحُ - الشَّكُّ مِنْهُ أَوْ مِنْ أَبِيهِ - فَعِقُّوا أَوِ اذْبَحُوا عَنِ الْغُلَامِ كَبْشَيْنِ ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ كَبْشًا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي حَفْصٍ الشَّاعِرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یہودی ، لڑکے کے عقیقے میں ایک دنبہ قربان کرتے ہیں اور لڑکی کے عقیقے میں کچھ بھی قربان نہیں کرتے ہیں ۔ ( یہاں ایک لفظ کے بارے راوی کو ہے یا یہ شک راوی کو ہے یا اس کے والد کو ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ) تم تو لوگ لڑکے کی طرف سے دو دنبے ذبح کرو اور لڑکی کی طرف سے ایک دنبہ ذبح کرو “ ۔
یہ روایت امام بزار نے ابوحفص شاعر کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 6190
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1233)»