مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ أَيَّامِ الْوَلِيمَةِ . باب: ولیمہ کے ایام
حدیث نمبر: 6179
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : الْوَلِيمَةُ أَوَّلَ يَوْمٍ حَقٌّ ، وَالثَّانِيَةُ فَضْلٌ ، وَالثَّالِثَةُ رِيَاءٌ وَسُمْعَةٌ ، وَمَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : پہلے دن ولیمہ حق ہے دوسرے دن فضیلت ہے ( یا اضافی ہے ) اور تیسرے دن ریاء کاری اور شہرت ہے اور جو شخص شہرت چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کو ظاہر کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔