مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ الدَّعْوَةِ فِي الْوَلِيمَةِ وَالْإِجَابَةِ . باب: ولیمے کی دعوت کرنا اور اس کو قبول کرنا
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ صَنَعَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ طَعَامًا ، فَدَعَاهُمْ ، فَلَمَّا دَخَلُوا وَضَعَ الطَّعَامَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : إِنِّي صَائِمٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " دَعَاكُمْ أَخُوكُمْ وَتَكَلَّفَ لَكُمْ وَتَقُولُ : إِنِّي صَائِمٌ أَفْطِرْ وَصُمْ يَوْمًا مَكَانَهُ إِنْ شِئْتَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کے لئے کھانا تیار کیا ۔ انہوں نے ان لوگوں کو بلایا جب یہ حضرات آئے تو انہوں نے کھانا رکھا حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہارے بھائی نے تمہیں بلایا ہے اور تمہارے لئے اہتمام کیا ہے اور تم کہہ رہے ہو میں نے روزہ رکھا ہوا ہے روزہ ختم کر دو اور پھر اس کی جگہ اگر تم چاہو ، تو روزہ رکھ لینا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن ابوحمید ہے اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔