مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ الْوَلَائِمِ وَالْعَقِيقَةِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: ولیمہ ، عقیقہ اور دیگر چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 6139
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : الْوَلِيمَةُ أَوَّلُ يَوْمٍ حَقٌّ ، وَالثَّانِيَةُ فَضْلٌ ، وَالثَّالِثَةُ رِيَاءٌ وَسُمْعَةٌ ، وَمَنْ يُسَمِّعْ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : پہلے دن ولیمہ حق ہے دوسرے دن فضیلت ہے اور تیسرے دن ریاکاری اور دکھاوا ہے اور جو شخص دکھاوا کرتا ہے اللہ تعالی اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔