مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ قَتْلِ الْحَيَّاتِ وَالْحَشَرَاتِ . باب: سانپ اور حشرات الارض کو مار دینا
حدیث نمبر: 6121
وَعَنْ جَرِيرٍ أَيْضًا ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ كُلَّهَا ، مَنْ تَرَكَهَا خَشْيَةَ ثَأْرِهَا فَلَيْسَ مِنِّي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ دَاوُدُ أَيْضًا ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے : ” تم ہر قسم کا سانپ مار دو جو شخص ان کے حملے کے ڈر کی وجہ سے انہیں چھوڑے گا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں بھی داؤد نامی راوی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔