حدیث نمبر: 6120
وَعَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ قَالَ : كُنْتُ مَعَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَرِيرٍ فِي جِنَازَةٍ ، وَكَانَ رَاكِبًا فَلَمَّا بَلَغْنَا الْمَقْبَرَةَ خَرَجَتْ حَيَّةٌ فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ : حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ رَأَى حَيَّةً فَلَمْ يَقْتُلْهَا خَوْفًا مِنْهَا فَلَيْسَ مِنِّي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَدَاوُدُ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین

داؤد بن عبدالجبار بیان کرتے ہیں : میں ابراہیم بن جریر کے ساتھ ایک جنازے میں شریک تھا وہ سوار تھے جب ہم قبرستان پہنچے تو وہاں ایک سانپ نکل آیا ابراہیم نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : جو شخص کوئی سانپ دیکھے اور پھر اس کے خوف کی وجہ سے اسے قتل نہ کرے اس کا مجھ سے تعلق نہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے داؤد نامی راوی انتہائی ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 6120
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (816 مختصرا) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2294)»