مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ ذَبْحِ حَمَامِ الْقِمَارِ . باب: جوئے کے کبوتروں کو ذبح کرنا
حدیث نمبر: 6093
عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : شَهِدْتُ عُثْمَانَ يَأْمُرُ فِي خُطْبَتِهِ بِقَتْلِ الْكِلَابِ وَذَبْحِ الْحَمَامِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ إِلَّا أَنَّ مُبَارَكَ بْنَ فَضَالَةَ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
حسن بصری فرماتے ہیں : میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا انہوں نے خطبے کے دوران کتوں کو مار دینے اور کبوتروں کو ذبح کرنے کا حکم دیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے البتہ مبارک بن فضالہ نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے ۔