حدیث نمبر: 609
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا عَمَلُ الْجَنَّةِ ؟ قَالَ : " الصِّدْقُ ، فَإِذَا صَدَقَ الْعَبْدُ بَرَّ ، وَإِذَا بَرَّ آمَنَ ، وَإِذَا آمَنَ دَخَلَ الْجَنَّةَ " . قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا عَمَلُ النَّارِ ؟ قَالَ : " الْكَذِبُ ، إِذَا كَذَبَ الْعَبْدُ فَجَرَ ، وَإِذَا فَجَرَ كَفَرَ ، وَإِذَا كَفَرَ دَخَلَ [ يَعْنِي ] النَّارَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! جنت کا عمل کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سچ بولنا ، کیونکہ جب بندہ سچ بولے : گا تو نیکی کرے گا ، جب وہ نیکی کرے گا تو مؤمن ہو گا اور جب وہ مومن ہو گا ، تو جنت میں داخل ہو جائے گا ، اس شخص نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! جہنم کا عمل کیا ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : جھوٹ بولنا ، کیونکہ جب آدمی جھوٹ بولے : گا تو گناہ کرے گا ، جب گناہ کرے گا تو کفر کرے گا ، اور جب وہ کفر کرے گا تو اس میں داخل ہو جائے گا ( راوی بیان کرتے ہیں : ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ وہ جہنم میں داخل ہو جائے گا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 609
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «مسند احمد 176/2 اورده المؤلف فى زوائد المسند 127»