مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ الِاحْتِرَازِ فِي رِوَايَةِ الْحَدِيثِ . باب: حدیث روایت کرنے سے احتراز کرنا
حدیث نمبر: 606
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَادِيثَ سَمِعْتُهَا وَحَفِظْتُهَا ، مَا يَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَ بِهَا إِلَّا أَنَّ أَصْحَابِي يُخَالِفُونَنِي فِيهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ سے کئی احادیث سنی ہیں ، جنہیں میں نے سنا اور انہیں یاد رکھا لیکن میں انہیں اس لیے روایت نہیں کرتا ہوں کہ اُن ( میں سے بعض ) کے بارے میں میرے ساتھی میرے برخلاف روایت نقل کرتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔