مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ أَخْذِ الْحَدِيثِ مِنَ الثِّقَاتِ . باب: ثقہ راویوں سے حدیث حاصل کرنا
حدیث نمبر: 601
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَفَعَهُ قَالَ : " يَحْمِلُ هَذَا الْعِلْمَ مِنْ كُلِّ خَلَفٍ عُدُولُهُ ، يَنْفُونَ عَنْهُ تَحْرِيفَ الْغَالِينَ وَتَأْوِيلَ الْجَاهِلِينَ وَانْتِحَالَ الْمُبْطِلِينَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ ، كَذَّبَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَنَسَبَهُ إِلَى الْوَضْعِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” بعد والوں میں سے اس علم کو عادل لوگ حاصل کریں گے ، جو اس سے غلو کرنے والوں کی تعریف ، جاہل لوگوں کی تاویل اور باطل لوگوں کی اس کی طرف غلط نسبت کی نفی کریں گے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد قرشی ہے ، جسے یحیی بن معین اور امام أحمد بن حنبل نے جھوٹا قرار دیا ہے اور اس کی نسبت ( حدیث ) ایجاد کرنے کی طرف کی ہے ۔