مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأضاحي— اضاحی ( یعنی قربانی ) کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو ( عید کی ) نماز سے پہلے ذبح کر دے
حدیث نمبر: 5985
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ فِي يَوْمِ أَضْحَى : " مَنْ كَانَ ذَبَحَ " - أَحْسَبُهُ قَالَ - " قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيُعِدْ ذَبِيحَتَهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبَصْرِيُّ وَثَّقَهُ الذَّهَبِيُّ ، وَرَوَى عَنْهُ جَمَاعَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن ارشاد فرمایا : جس شخص نے ( عید کی ) نماز سے پہلے جانور ذبح کر لیا تھا وہ اپنے ذبیحہ کو دہرائے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بکر بن سلیمان بصری ہے ، جسے امام ذہبی نے ثقہ قرار دیا ہے ایک جماعت نے اس سے روایت نقل کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔