مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي جَبَلِ أُحُدٍ ، وَغَيْرِهِ مِنَ الْجِبَالِ ، وَغَيْرِهَا . باب: اُحد پہاڑ اور دیگر پہاڑوں اور دیگر چیزوں کا تذکرہ
حدیث نمبر: 5918
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ : أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " بُطْحَانُ عَلَى بِرْكَةٍ مِنْ بِرَكِ الْجَنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ . ¤محمد محی الدین
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں یہ بتایا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ” بطحان ( نامی وادی ) جنت کے حوضوں میں سے ، ایک حوض پر ہو گی “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔