مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي جَبَلِ أُحُدٍ ، وَغَيْرِهِ مِنَ الْجِبَالِ ، وَغَيْرِهَا . باب: اُحد پہاڑ اور دیگر پہاڑوں اور دیگر چیزوں کا تذکرہ
حدیث نمبر: 5917
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَتَانِي آتٍ ، وَأَنَا بِالْعَقِيقِ فَقَالَ : إِنَّكَ بِوَادٍ مُبَارَكٍ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ایک ( فرشتہ ) میرے پاس آیا میں اس وقت عقیق میں موجود تھا اس نے کہا: آپ مبارک وادی میں موجود ہیں “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔