مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي جَبَلِ أُحُدٍ ، وَغَيْرِهِ مِنَ الْجِبَالِ ، وَغَيْرِهَا . باب: اُحد پہاڑ اور دیگر پہاڑوں اور دیگر چیزوں کا تذکرہ
حدیث نمبر: 5915
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى ذُبَابٍ . ¤ قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : بَلَغَنِي أَنَّ الذُّبَابَ جَبَلٌ بِالْحِجَازِ ، وَقَوْلُهُ : صَلَّى : أَيْ بَارَكَ عَلَيْهِ . ¤ قُلْتُ : قَالَ ابْنُ الْأَثِيرِ : إِنَّهُ جَبَلٌ بِالْمَدِينَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذباب ( نامی پہاڑ ) کے لئے دعائے رحمت کی تھی ۔ امام طبرانی بیان کرتے ہیں : مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ ذباب حجاز میں موجود ایک پہاڑ ہے اور روایت کے یہ الفاظ ” اصلی “ سے مراد یہ ہے کہ آپ نے اس کے لئے برکت کی دعا کی تھی ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ابن اثیر نے یہ کہا: ہے کہ یہ مدینہ منورہ میں موجود ایک پہاڑ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبد المہین بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے ۔