مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي جَبَلِ أُحُدٍ ، وَغَيْرِهِ مِنَ الْجِبَالِ ، وَغَيْرِهَا . باب: اُحد پہاڑ اور دیگر پہاڑوں اور دیگر چیزوں کا تذکرہ
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَرْبَعَةُ أَجْبَالٍ مِنْ أَجْبَالِ الْجَنَّةِ وَأَرْبَعَةُ أَنْهَارٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ وَأَرْبَعَةُ مَلَاحِمَ مِنْ مَلَاحِمِ الْجَنَّةِ " ، قِيلَ : فَمَا الْأَجْبَالُ ؟ قَالَ : " أُحُدٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ جَبَلٌ مِنْ جِبَالِ الْجَنَّةِ ، وَالطُّورُ جَبَلٌ مِنْ جِبَالِ الْجَنَّةِ ، وَلُبْنَانُ جَبَلٌ مِنْ جِبَالِ الْجَنَّةِ ، وَالْأَنْهَارُ الْأَرْبَعَةُ : النِّيلُ ، وَالْفُرَاتُ ، وَسَيْحَانُ ، وَجَيْحَانُ ، وَالْمَلَاحِمُ : بَدْرٌ ، وَأُحُدٌ ، وَالْخَنْدَقُ ، وَحُنَيْنٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” چار پہاڑ جنت کے پہاڑ ہیں چار نہریں ( یا دریا ) جنت کی نہریں ہیں چار جنگیں جنت کی جنگیں ہیں عرض کی گئی پہاڑ کون سے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : احد وہ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں یہ جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے اور طور جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے اور لبنان جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے اور چار نہریں ( یا دریا ) یہ ہیں نیل ، فرات ، سیحان اور جیحان اور جنگیں ( یہ ہیں ) بدر ، احد ، خندق اور حنین “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔