مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ . باب: مسجد قباء
حدیث نمبر: 5900
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ ، ثُمَّ عَمَدَ إِلَى مَسْجِدِ قُبَاءَ لَا يُرِيدُ غَيْرَهُ ، وَلَا يَحْمِلُهُ عَلَى الْغُدُوِّ إِلَّا الصَّلَاةُ فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ فَصَلَّى فِيهِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِأُمِّ الْقُرْآنِ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ الْمُعْتَمِرِ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر مسجد قباء کی طرف جائے اس کا مقصد اس کے علاوہ کہیں اور جانا نہ ہو اور وہ صرف اس لئے جائے تاکہ مسجد قباء میں نماز ادا کرے اور پھر وہ اس مسجد میں چار رکعت ادا کرے جن میں سے ہر ایک رکعت میں وہ سورت فاتحہ کی تلاوت کرے تو اسے بیت اللہ کا عمرہ کرنے والے کے اجر کی مانند ( اجر و ثواب ) ملے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔