حدیث نمبر: 5901
عَنْ جَابِرٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا فِي مَسْجِدِ الْفَتْحِ ثَلَاثًا : يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الثُّلَاثَاءِ وَيَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ فَاسْتُجِيبَ لَهُ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فَعُرِفَ الْبِشْرُ فِي وَجْهِهِ ، قَالَ جَابِرٌ : فَلَمْ يَنْزِلْ بِي أَمْرٌ مُهِمٌّ غَلِيظٌ إِلَّا تَوَخَّيْتُ تِلْكَ السَّاعَةَ فَأَدْعُو فِيهَا فَأَعْرِفُ الْإِجَابَةَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد فتح میں تین دن دعا مانگی پیر کے دن ، منگل کے دن ، اور بدھ کے دن تو بدھ کے دن آپ کی دعا دو نمازوں کے درمیان قبول ہو گئی جس کے اثرات آپ کے چہرے پر محسوس ہوئے ۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب بھی مجھے مشکل اور اہم معاملہ درپیش ہوتا ہے ، تو میں اس گھڑی کا انتظار کرتا ہوں اور پھر اس گھڑی میں دعا مانگتا ہوں اور پھر دعا کی قبولیت کو پہچان لیتا ہوں ( یعنی اس کی قبولیت کا اثر سامنے آ جاتا ہے ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5901
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح