مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ . باب: مسجد قباء
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ ، ثُمَّ دَخَلَ مَسْجِدَ قُبَاءَ فَرَكَعَ فِيهِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ كَانَ ذَلِكَ عِدْلَ رَقَبَةٍ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَغَيْرُهُ ، وَقَالُوا : كَانَ كَعِدْلِ عُمْرَةٍ ، وَهُنَا كَعِدْلِ رَقَبَةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر مسجد قباء میں داخل ہو کے اس میں چار رکعت ادا کرے تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا“ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” یہ عمرہ کرنے کے برابر ہو گا“ ۔ جبکہ یہاں یہ الفاظ ہیں : ” یہ غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔