مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي سَمَاعِ الْحَدِيثِ وَتَبْلِيغِهِ . باب: حدیث کا سماع اور اُس کی تبلیغ
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ : " نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا ، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَيْسَ بِفَقِيهٍ ، ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ امْرِئٍ مُؤْمِنٍ : إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ ، وَالْمُنَاصَحَةُ لِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ ; فَإِنَّ دُعَاءَهُمْ يُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ شَيْخُ سُلَيْمَانَ بْنِ سَيْفٍ ، سَعِيدَ بْنَ بَزِيغٍ ; فَإِنِّي لَمْ أَرَ أَحَدًا ذَكَرَهُ . وَإِنْ كَانَ سَعِيدَ بْنَ الرَّبِيعِ فَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ ; فَإِنَّهُ رَوَى عَنْهُمَا . وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : حجتہ الوداع کے موقعہ پر ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ اُس شخص کو خوش رکھے ! جو میری بات سن کر اُسے محفوظ رکھے ، کیونکہ بعض اوقات علمی بات سیکھنے والا شخص عالم نہیں ہوتا ، تین چیزیں ایسی ہیں ، جن کے بارے میں مؤمن شخص کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ، عمل کا ، اللہ تعالٰی کیلئے خالص ہونا ، مسلمان حکمرانوں کی خیرخواہی اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنا ، کیونکہ اُن کی دعا ان لوگوں کو بھی محیط ہوتی ہے ، جو اُن کے پیچھے ہوتے ہیں ( یعنی جو ان کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں ) ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، البتہ سلیمان بن سیف کے استاد سعید بن بزیغ کا معاملہ مختلف ہے ، کیونکہ میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ، اگرچہ سعید بن ربیع ، جو صحیح کے رجال میں سے ایک ہیں ، اُنہوں نے ان دونوں سے روایات نقل کی ہیں ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔