مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ كِتَابَةِ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمَنْ ذَكَرَهُ أَوْ ذُكِرَ عِنْدَهُ . باب: جو شخص نبی اکرم ﷺ کا ذکر کرے یا اُس کے سامنے آپ ﷺ کا ذکر کیا جائے اُس کا نبی اکرم ﷺ پر درود تحریر کرنا
حدیث نمبر: 578
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ ذَكَرَنِي فَلْيُصَلِّ عَلَيَّ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُغْرِبُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص میرا ذکر کرے ، اُسے مجھ پر درود بھیجنا چاہیے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ازرق بن علی ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، وہ فرماتے ہیں : یہ غریب روایات نقل کرتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔