مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ كِتَابَةِ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمَنْ ذَكَرَهُ أَوْ ذُكِرَ عِنْدَهُ . باب: جو شخص نبی اکرم ﷺ کا ذکر کرے یا اُس کے سامنے آپ ﷺ کا ذکر کیا جائے اُس کا نبی اکرم ﷺ پر درود تحریر کرنا
حدیث نمبر: 577
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَلَّى عَلَيَّ فِي كِتَابٍ لَمْ تَزَلْ الْمَلَائِكَةُ تَسْتَغْفِرُ لَهُ مَا دَامَ اسْمِي فِي ذَلِكَ الْكِتَابِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُبَيْدٍ الدَّارِسِيُّ ، كَذَّبَهُ الْأَزْدِيُّ وَغَيْرُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص مجھ پر تحریری طور پر درود بھیجتا ہے ، تو فرشتے اُس وقت تک اُس شخص کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں ، جب تک میرا نام اُس تحریر میں موجود رہتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عبید دارسی ہے ، جسے ازدی اور دیگر حضرات نے جھوٹا قرار دیا ہے ۔