مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ ثَالِثٌ فِي الصَّلَاةِ فِي الْكَعْبَةِ . باب: خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنا
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ قَالَ : لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ قُلْتُ : لَأَلْبِسَنَّ ثِيَابِي فَكَانَتْ دَارِي عَلَى الطَّرِيقِ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ : فَلَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلْتُ مَنْ كَانَ مَعَهُ : أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : رَكْعَتَيْنِ عِنْدَ السَّارِيَةِ الْوُسْطَى عَنْ يَمِينِهَا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ حَدِيثُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبدالرحمن بن صفوان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کر لیا تو میں نے کہا: میں آج ( نیا یا عمدہ ) لباس پہنوں گا میرا گھر راستے میں تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو میں نے آپ کے ساتھ موجود شخص سے دریافت کیا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز ادا کی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : درمیانے ستون کے دائیں طرف دو رکعت ادا کیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس بارے میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بھی حدیث منقول ہے کہ آپ نے دو رکعت ادا کی تھیں اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔