مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ ثَالِثٌ فِي الصَّلَاةِ فِي الْكَعْبَةِ . باب: خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنا
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَعْبَةَ ، وَمَعَهُ عُثْمَانُ بْنُ شَيْبَةَ ، وَبِلَالٌ فَتَزَاحَمْتُ حَتَّى أَتَيْتُ الْبَابَ فَوَافَقْتُهُ قَدْ خَرَجَ فَسَأَلْتُهُمَا : كَيْفَ صَنَعَ ؟ فَقَالَا : صَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ بِلَالٍ فِي الصَّحِيحِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے آپ کے ساتھ سیدنا عثمان بن شیبہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے میں لوگوں کے درمیان میں سے نکلتا ہوا دروازے کے پاس آیا جب میں وہاں پہنچا تو آپ باہر تشریف لے آئے میں نے ان دونوں صاحبان سے دریافت کیا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا تھا ؟ تو ان دونوں صاحبان نے بتایا آپ نے دو ستونوں کے درمیان دو رکعت ادا کی تھیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔