مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ ثَالِثٌ فِي الصَّلَاةِ فِي الْكَعْبَةِ . باب: خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنا
وَعَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ : أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَدِمَ مَكَّةَ ، فَدَخَلَ الْكَعْبَةَ ، فَأَرْسَلَ إِلَى [ ابْنِ ] عُمَرَ أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ : صَلَّى بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ بِحِيَالِ الْبَابِ فَجَاءَ ابْنُ الزُّبَيْرِ ، فَرَجَّ الْبَابَ رَجًّا شَدِيدًا ، فَفُتِحَ لَهُ ، فَقَالَ لِمُعَاوِيَةَ : [ أَمَا إِنَّكَ ] قَدْ عَلِمْتَ أَنِّي [ كُنْتُ ] أَعْلَمُ مِثْلَ الَّذِي يَعْلَمُ ، وَلَكِنَّكَ حَسَدْتَنِي ! ! . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدَ ، وَرِجَاَلُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ مکہ آئے وہ خانہ کعبہ میں داخل ہوئے ۔ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیج کر دریافت کیا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز ادا کی تھی ؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : دروازے کے مد مقابل دو ستونوں کے درمیان نماز ادا کی تھی پھر سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما آ گئے ۔ انہوں نے دروازے کو زور سے کھٹکھٹایا دروازہ کھول دیا گیا تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ یہ بات جانتے ہیں کہ میں بھی اس طرح علم رکھتا ہوں جس طرح وہ علم رکھتے ہیں لیکن آپ نے مجھ سے حسد کیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔