حدیث نمبر: 5720
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى زَمْزَمَ فَقَالَ : " انْزِعُوا وَلَوْلَا أَنْ تُغْلَبُوا عَلَيْهَا لَنَزَعْتُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ ، قَالَ : وَرَأَيْتُ فِيمَا حَدَّثَ أَحَادِيثَ مَنَاكِيرَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زمزم کے پاس تشریف لائے آپ نے فرمایا : تم پانی نکالو اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ تم اس کے حوالے سے مغلوب ہو جاؤ گے ( یعنی ہجوم زیادہ ہو جائے گا ) تو میں بھی پانی نکالتا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عبدالملک بن واقد ہے ابوحاتم کہتے ہیں : محدثین نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے وہ فرماتے ہیں : میں نے دیکھا ہے کہ اس نے جو احادیث روایت کی ہیں ان میں منکر روایات ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5720
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1168)»