حدیث نمبر: 569
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : لَا يَزَالُ النَّاسُ صَالِحِينَ مُتَمَاسِكِينَ مَا أَتَاهُمُ الْعِلْمُ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمِنْ أَكَابِرِهِمْ ، فَإِذَا أَتَاهُمْ مِنْ أَصَاغِرِهِمْ هَلَكُوا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : لوگ اُس وقت تک نیک اور ( دین کی تعلیمات کو ) مضبوطی سے تھامے رکھیں گے ، جب تک اُن کے پاس سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب اور اُن لوگوں کے اکابرین کی طرف سے علم آئے گا ، اور جب ان کے پاس علم ، تم لوگوں کے چھوٹوں کی طرف سے آئے گا ، تو وہ ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 569
درجۂ حدیث محدثین: إسناده اس
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 19 8591 ، 8590 ، 8589 ، 8592 اخرجه الأمام الطبراني فى معجمه الاوسط 7590»