مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ وَقَوْلِهِ : لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ . باب: سر مونڈوانا بال چھوٹے کروانا ، نیز نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے “
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ " . قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَالْمُقَصِّرِينَ ؟ قَالَ : " رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَالْمُقَصِّرِينَ ؟ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ : " وَالْمُقَصِّرِينَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالی سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے ہم نے عرض کی : اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالی سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی ؟ تیسری یا چوتھی مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی ( اللہ تعالیٰ رحم کرے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مومل ہے ، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔