مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ وَقَوْلِهِ : لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ . باب: سر مونڈوانا بال چھوٹے کروانا ، نیز نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے “
حدیث نمبر: 5603
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْرَمَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ غَيْرَ عُثْمَانَ وَأَبِي قَتَادَةَ ، فَاسْتَغْفَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثَةً وَلِلْمُقَصِّرِينَ مَرَّةً . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ أَيْضًا . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حدیبیہ کے سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے احرام باندھا ہوا تھا صرف سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے نہیں باندھا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مونڈوانے والوں کے لئے دو مرتبہ دعائے مغفرت کی اور بال چھوٹے کروانے والوں کے لئے ایک مرتبہ ( دعائے مغفرت کی ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں بھی ابراہیم نامی راوی ہے ۔