مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ وَقَوْلِهِ : لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ . باب: سر مونڈوانا بال چھوٹے کروانا ، نیز نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے “
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلَقَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَصْحَابُهُ إِلَّا أَبُو قَتَادَةَ وَعُثْمَانُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ " . قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ " . قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَالْمُقَصِّرِينَ " فِي الثَّالِثَةِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ ، وَفِيهِ أَبُو إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ جَهَّلَهُ أَبُو حَاتِمٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حدیبیہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے سر مونڈوا لیا صرف سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایسا نہیں کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالٰی سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی ؟ آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ میں یہ ارشاد فرمایا : اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی ( رحم کرے ) ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں اس کی سند میں ایک راوی ابوابراہیم انصاری ہے ، جسے ابوحاتم نے مجہول قرار دیا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔