مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ وَقَوْلِهِ : لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ . باب: سر مونڈوانا بال چھوٹے کروانا ، نیز نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے “
حدیث نمبر: 5601
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ جَدَّتِهِ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ يَقُولُ : " يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ " . قَالُوا فِي الثَّالِثَةِ : وَالْمُقَصِّرِينَ ؟ قَالَ : " وَالْمُقَصِّرِينَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن حصین اپنی دادی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : وہ بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ یہ فرما رہے تھے : اللہ تعالیٰ سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے اللہ تعالیٰ سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے اللہ تعالیٰ سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے تیسری مرتبہ لوگوں نے عرض کی اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی ؟ آپ نے فرمایا : اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی ( اللہ تعالیٰ رحم کرے ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔