حدیث نمبر: 5600
وَعَنْ قَارِبٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ " . قَالَ رَجُلٌ : وَالْمُقَصِّرِينَ ؟ قَالَ فِي الرَّابِعَةِ : " وَالْمُقَصِّرِينَ " . يُقَلِّلُهُ سُفْيَانُ بِيَدِهِ ، وَقَالَ سُفْيَانُ : وَقَالَ : فِي تِيكَ كَأَنَّهُ يُوشِغُ يَدَهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا قارب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا اے اللہ ! سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے ایک صاحب نے عرض کی اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی ؟ چوتھی مرتبہ میں آپ نے فرمایا : اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی سفیان نامی راوی نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات بیان کی کہ یہ کم حیثیت رکھتا ہے ، سفیان کہتے ہیں : انہوں نے یوں اشارہ کیا جس طرح کسی چیز کے کم ہونے کو ظاہر کر رہے ہوں ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند صحیح ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5600
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1135) اخرجه احمد فى المسند (393/6)»