حدیث نمبر: 5599
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ " . قَالَ : يَقُولُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : وَالْمُقَصِّرِينَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ : " وَالْمُقَصِّرِينَ " . ثُمَّ قَالَ : فَأَنَا يَوْمَئِذٍ مَحْلُوقُ الرَّأْسِ فَمَا يَسُرُّنِي بِحَلْقِ رَأْسِي حُمْرُ النَّعَمِ أَوْ خَطَرًا عَظِيمًا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا مالک بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ یہ کہہ رہے تھے : ” اے اللہ ! تو سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے اے اللہ ! تو سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے حاضرین میں سے ایک نے عرض کی اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ یا شاید چوتھی مرتبہ میں فرمایا اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی ( مغفرت کر دے ) پھر آپ نے ارشاد فرمایا : آج میں نے سر مونڈوایا ہوا ہے اور مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ سر مونڈوانے کے عوض میں مجھے سرخ اونٹ مل جائیں ( راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) یا عظیم چیز مل جائے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5599
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (152 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (275/19 مختصرا) اخرجه احمد فى المسند (177/4)»