مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ وَقَوْلِهِ : لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ . باب: سر مونڈوانا بال چھوٹے کروانا ، نیز نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے “
وَعَنْ حُبْشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ - وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَالْمُقَصِّرِينَ ؟ قَالَ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَالْمُقَصِّرِينَ ؟ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ : " وَالْمُقَصِّرِينَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا حبشی بن جنادہ رضی اللہ عنہ جنہیں حجتہ الوداع میں شرکت کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے اللہ ! تو سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ ! تو سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی ؟ تیسری مرتبہ آپ نے ارشاد فرمایا اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی ( مغفرت کر دے ) “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔