مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ وَقَوْلِهِ : لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ . باب: سر مونڈوانا بال چھوٹے کروانا ، نیز نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے “
حدیث نمبر: 5597
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : حَلَقَ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ مَعْمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيُّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں قربانی کے دن معمر بن عبداللہ عدوی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مونڈا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔