حدیث نمبر: 5455
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ : " لَوْلَا أَهْدَيْتُ لَحَلَلْتُ " . وَكَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهَا : وَكَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر میں قربانی کا جانور ساتھ نہ لایا ہوتا تو میں نے بھی احرام کھول دینا تھا “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ اور حج دونوں کا تلبیہ پڑھا تھا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” آپ نے عمرہ اور حج دونوں کا تلبیہ پڑھا تھا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5455
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح