حدیث نمبر: 5454
وَعَنْ أَبِي دَاوُدَ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا جِئْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ أَحْرَمَ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ ، وَفِيهِ أَيْضًا جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ ، وَلَمْ يُسَمَّوْا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوداؤد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے جب ہم ذوالحلیفہ آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لے گئے آپ نے وہاں دو رکعت ادا کیں آپ نے نماز کے بعد حج اور عمرہ ایک ساتھ کرنے کا احرام باندھا ( یعنی تلبیہ پڑھنا شروع کیا ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوغزیہ محمد بن موسیٰ انصاری ہے ، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے ثقہ کہا: ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ان کے نام بیان نہیں کیے گئے ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5454
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف