مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ فَسْخِ الْحَجِّ إِلَى الْعُمْرَةِ . باب: حج کو فسخ کر کے عمرہ کرنا
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ : قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ( مَكَّةَ ) وَأَصْحَابُهُ مُلَبِّينَ - قَالَ عَفَّانُ : مُهِلِّينَ - بِالْحَجِّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ شَاءَ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيَرُوحُ أَحَدُنَا إِلَى مِنًى وَذَكَرُهُ يَقْطُرُ مَنِيًّا ؟ قَالَ : " نَعَمْ " . وَسَطَعَتِ الْمَجَامِرُ وَقَدِمَ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بِمَا أَهْلَلْتَ ؟ " . قَالَ : أَهْلَلْتُ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . قَالَ رَوِّحْ : فَإِنَّ لَكَ مَعَنَا هَدْيًا ، قَالَ حُمَيْدٌ : فَحَدَّثْتُ بِهِ طَاوُسًا فَقَالَ : هَكَذَا فَعَلَ الْقَوْمُ ( قَالَ عَفَّانُ : اجْعَلْهَا عُمْرَةً ) . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے آپ کے اصحاب تلبیہ پڑھ رہے تھے یہاں عفان نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : حج کا احرام باندھے ہوئے تھے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص چاہے وہ اسے عمرہ بنا لے البتہ جس شخص کے ساتھ قربانی کا جانور موجود ہے اس کے لئے یہ حکم نہیں ہے ۔ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا ہم میں سے کوئی ایک شخص منیٰ کی طرف جائے ، تو اس کی شرمگاہ سے منی کے قطرے ٹپک رہے ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ۔ اسی دوران ( کچھ لوگوں نے ) خوشبو بھی لگا لی ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے تشریف لائے تھے ۔ آپ نے دریافت کیا : تم نے کیا نیت کی ہے ؟ انہوں نے عرض کی : میں نے یہی نیت کی ہے کہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نیت ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم روانہ ہو جاؤ کیونکہ تم ہمارے ساتھ ہو گئے کیونکہ قربانی کا جانور ساتھ ہے ۔ حمید نامی راوی بیان کرتے ہیں : میں نے طاؤس کو یہ حدیث بیان کی ، تو انہوں نے فرمایا : لوگوں نے ایسا ہی کیا تھا عفان کہتے ہیں : یہ الفاظ ہیں : تم اسے عمرہ بنا لو ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔