حدیث نمبر: 537
عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّمَا الْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ ، وَالْفِقْهُ بِالتَّفَقُّهِ ، وَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ ، وَإِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ ، وَعُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ ، وَأَبُو زُرْعَةَ ، وَابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اے لوگو ! بیشک علم ، سیکھ کر حاصل ہوتا ہے ، اور سمجھداری ، سیکھ کر حاصل ہوتی ہے ، جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کر لے ، اُسے دین کی سمجھ بوجھ عطا کر دیتا ہے ، اور اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے ، اللہ تعالیٰ سے علماء ڈرتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ، اور عتبہ بن ابوحکیم نامی راوی کو امام ابوحاتم ، امام ابوزرعہ اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے ، تاہم ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 537
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف