مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِهْلَالِ وَالتَّلْبِيَةِ . باب: احرام باندھنا اور تلبیہ پڑھنا
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَ النَّاسُ بَعْدَ إِسْمَاعِيلَ عَلَى الْإِسْلَامِ ، فَكَانَ الشَّيْطَانُ يُحَدِّثُ النَّاسَ بِالشَّيْءِ يُرِيدُ أَنْ يَرُدَّهُمْ عَنِ الْإِسْلَامِ حَتَّى أَدْخَلَ عَلَيْهِمْ فِي التَّلْبِيَةِ : ¤ لَبَّيْـكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ إِلَّا شَرِيكٌ هُوَ لَكَ ¤ تَمْـلِكُهُ وَمَـا مَلَكَ قَالَ : فَمَا زَالَ حَتَّى أَخْرَجَهُمْ عَنِ الْإِسْلَامِ إِلَى الشِّرْكِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے بعد لوگ اسلام پر گامزن رہے شیطان لوگوں کو مختلف باتیں سکھاتا رہتا تھا اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ لوگوں کو اسلام سے ہٹا دے یہاں تک کہ شیطان نے ان لوگوں پر تلبیہ کے یہ کلمات داخل کیے : ” میں حاضر ہوں اے اللہ ! میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں ہے ، البتہ اس شریک کا معاملہ مختلف ہے ، جو تیری ملکیت ہو جس کا تو مالک ہو ، اور جس چیز کا وہ مالک ہے ( اس کا بھی تو مالک ہو ) “ ۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : تو شیطان مسلسل اسی طرح کرتا رہا یہاں تک کہ اس نے لوگوں کو اسلام سے نکال کر شرک کی طرف کر دیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔