مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ الِاغْتِسَالِ لِلْإِحْرَامِ . باب: احرام باندھنے سے پہلے غسل کرنا
حدیث نمبر: 5324
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ غَسَلَ رَأْسَهُ بِخِطْمِيٍّ وَأُشْنَانٍ ، وَدَهَنَهُ بِشَيْءٍ مِنْ زَيْتٍ غَيْرِ كَثِيرٍ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب احرام باندھنے کا ارادہ کرتے تھے تو اپنے سر کو خطی اور اشنان کے ذریعے دھوتے تھے ، اور اس میں تھوڑا سا زیتون لگا لیتے تھے جو زیادہ نہیں ہوتا تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ امام بزار کی سند حسن ہے ۔