مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ الِاغْتِسَالِ لِلْإِحْرَامِ . باب: احرام باندھنے سے پہلے غسل کرنا
حدیث نمبر: 5323
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : عِنْدَ إِحْرَامِهِ وَعِنْدَ دُخُولِ مَكَّةَ ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سنت یہ ہے کہ آدمی جب احرام باندھنے لگے تو پہلے غسل کر لے ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : احرام باندھنے کے وقت اور مکہ میں داخل ہونے کے وقت ( غسل کر لے ) ۔ امام بزار کے تمام رجال ثقہ ہیں ۔