مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ حَجِّ الْأَقْلَفِ . باب: جس شخص کے ختنے نہ ہوں ، اس کا حج کرنا
حدیث نمبر: 5325
عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ : سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ أَقْلَفَ أَيَحُجُّ بَيْتَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " لَا ; نَهَانِي اللَّهُ عَنْ ذَلِكَ حَتَّى يَخْتَتِنَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مُنْيَةُ بِنْتُ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي بَرْزَةَ وَلَمْ يَرْوِ عَنْهَا غَيْرُ أُمِّ الْأَسْوَدِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا : جس کے ختنے نہ ہوئے ہوں کیا وہ بیت اللہ کا حج کر سکتا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی نہیں ! اللہ تعالیٰ نے مجھے اس سے منع کیا ہے ، جب تک وہ ختنے نہیں کر لیتا ( اس وقت تک وہ حج نہیں کرے گا ) ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی منیہ بنت عبید بن ابوبرزہ ہیں اس خاتون کے حوالے سے ام اسود کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے ۔