مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَحْرَمَ قَبْلَ الْمِيقَاتِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو میقات سے پہلے احرام باندھ لیتا ہے
حدیث نمبر: 5320
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَحْرَمَ مِنْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ دَخَلَ مَغْفُورًا لَهُ " . ¤ قُلْتُ : هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي نُسْخَتَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ غَالِبُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعُقَيْلِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص بیت المقدس سے احرام باندھتا ہے وہ ایسی حالت میں داخل ہو گا کہ اس کی مغفرت ہو چکی ہو گی “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : دو نسخوں میں ، میں نے
یہ روایت اسی طرح پائی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی غالب بن عبیداللہ عقیلی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔