مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ صِيَامِهِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ وَغَيْرِهَا . باب: ایام تشریق اور دیگر کن دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے ؟
حدیث نمبر: 5238
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ سِتَّةِ أَيَّامٍ مِنَ السَّنَةِ : يَوْمِ الْفِطْرِ ، وَيَوْمِ الْأَضْحَى ، وَثَلَاثَةِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مِنْ طُرُقِهِ كُلِّهَا . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سال کے چھ دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے عیدالفطر کے دن عیدالاضی کے دن اور ایام تشریق کے تین دن ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور یہ اپنے تمام طرق کے حوالے سے ضعیف ہے ۔