مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ صِيَامِهِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ وَغَيْرِهَا . باب: ایام تشریق اور دیگر کن دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے ؟
حدیث نمبر: 5236
وَعَنْ يُونُسَ بْنِ شَدَّادٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صَوْمِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ : لَا يُعْلَمُ أَسْنَدَ يُونُسُ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ . وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ; وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا یونس بن شداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایام تشریق کے روزے سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ وہ فرماتے ہیں یہ بات علم میں نہیں ہے کہ یونس نے صرف اس حدیث کے علاوہ کسی اور کی سند نقل کی ہو ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔