مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يُصْبِحُ صَائِمًا ثُمَّ يُفْطِرُ . باب: جو شخص روزہ دار ہونے کے عالم میں صبح کرے ، اور پھر روزہ ختم کر دے
حدیث نمبر: 5231
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ كَانَ يُصْبِحُ صَائِمًا مُتَطَوِّعًا ، ثُمَّ يَأْتِي أَهْلَهُ ، فَيَقُولُ : هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ ؟ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الْوَاسِطِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے نفلی روزہ رکھا ہوا تھا پھر وہ اپنی اہلیہ کے پاس آئے اور انہوں نے دریافت کیا : تمہارے پاس ( کھانے کی ) کوئی چیز ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق واسطی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔