مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ . باب: ہر مہینے میں تین روزے رکھنا
وَعَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ : قَالَ عُمَرُ لِأَبِي ذَرٍّ وَعَمَّارٍ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ أَتَذْكُرُونَ يَوْمَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا فَأَتَاهُ أَعْرَابِيٌّ بِأَرْنَبٍ بِهَا دَمٌ فَأَمَرَنَا فَأَكَلْنَا وَلَمْ يَأْكُلْ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ لَهُ : " ادْنُهُ فَاطْعَمْ " . قَالَ : إِنِّي صَائِمٌ أَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ كَمَا تَيَسَّرَ عَلَيَّ . قَالَ عُمَرُ : هَلْ تَدْرُونَ مَا الَّذِي أَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالُوا : أَمَرَهُ أَنْ يَصُومَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَخَمْسَ عَشْرَةَ . فَقَالَ عُمَرُ : هَكَذَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ وَحْدَهُ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ : مَحَلُّهُ الصِّدْقُ ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : کیا آپ لوگوں کو وہ دن یاد ہے ، جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فلاں فلاں مقام پر موجود تھے ایک دیہاتی خرگوش ( کا گوشت ) لے کر آپ کے پاس آیا تھا جس کا خون نکلا ہوا تھا ( یعنی وہ مادہ خرگوش تھی اور اسے حیض آتا تھا ) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم اسے کھا لیں اس دیہاتی نے اسے نہیں کھایا تھا ، تو ان حضرات نے جواب دیا : جی ہاں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تھا : تم آگے ہو کے کھاؤ تو اس نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے میں ہر مہینے میں تین روزے رکھتا ہوں مہینے کے آغاز میں ، یا اس کے آخر میں جس طرح مجھے سہولت ہو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو کیا حکم دیا تھا ، تو ان حضرات نے جواب دیا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ حکم دیا تھا کہ وہ تیرہ ، چودہ اور پندرہ ( تاریخ ) کو روزہ رکھا کرے تو انہوں نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح ارشاد فرمایا تھا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت کو امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جبیر بن حکیم ہے ، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ابوزرعہ کہتے ہیں : اس کا محل صدق ہے اگر اللہ نے چاہا ۔