مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي قَضَاءِ الْفَائِتِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ . باب: رمضان کے مہینے میں فوت شدہ کی قضاء کرنا
حدیث نمبر: 5066
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ وَعَلَيْهِ مِنْ رَمَضَانَ شَيْءٌ لَمْ يَقْضِهِ لَمْ يُتَقَبَّلْ مِنْهُ ، وَمَنْ صَامَ تَطَوُّعًا وَعَلَيْهِ مِنْ رَمَضَانَ شَيْءٌ لَمْ يَقْضِهِ ، فَإِنَّهُ لَا يُتَقَبَّلُ مِنْهُ حَتَّى يَصُومَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ ، وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور اس پر کسی دوسرے رمضان کی کوئی چیز لازم ہو جس کی اس نے قضا نہ کی ہو ، تو اس کی طرف سے ( موجودہ رمضان ) قبول نہیں ہو گا ، اور جو شخص نفلی روزہ رکھ لے اور اس پر رمضان کے حوالے سے کوئی چیز لازم ہو جس کی اس نے قضاء نہ کی ہو ، تو اس کی طرف سے ( نفلی روزہ ) قبول نہیں ہو گا جب تک وہ اس ( رمضان کے رہ جانے والے ) روزے کو نہیں رکھ لیتا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔