مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ . باب: شب قدر کا بیان
وَعَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ أَمِيرَ الْبَعْثِ كَانَ غَالِبًا اللَّيْثِيَّ ، وَقُطْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الَّذِي دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّخْلَ ، وَهُوَ مُحْرِمٌ ، وَخَرَجَ مِنَ الْبَابِ ، وَقَدْ تَسَوَّرَ مِنْ قِبَلِ الْجِدَارِ . وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ الَّذِي سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَقَدْ خَلَتْ ثِنْتَانِ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْتَمِسُوهَا فِي هَذِهِ السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ الَّتِي بَقِيَتْ مِنَ الشَّهْرِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَهُوَ فِي الْأَصْلِ كَمَا تَرَى ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : لشکر کے امیر سیدنا غالب لیثی رضی اللہ عنہ تھے ، اور سیدنا قطبہ بن عامر رضی اللہ عنہ تھے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجور کے باغ میں داخل ہوئے تھے ، اس وقت آپ نے احرام باندھا ہوا تھا اور آپ اس وقت دروازے سے باہر نکل گئے تھے انہوں نے دیوار والی سمت میں فصیل بنائی ہوئی تھی ، اور سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ تھے جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شب قدر کے بارے میں سوال کیا تھا اس وقت بائیس راتیں گزر چکی تھیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا : اس مہینے جو سات راتیں باقی رہ گئیں ان میں اسے تلاش کرو ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اصل میں یہ اسی طرح ہے ، جس طرح آپ دیکھ رہے ہیں اس کی سند حسن ہے ۔